خشک ڈھلتی ہوئی اور بے جان نظر آنے والی جلد کو خصوصی توجہ اور نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔ کٹی پھٹی، پیڑی زدہ اور بد رونق جلد والی خواتین کو اہنی صحت کی جانب فوری توجہ دینی چاہئے کیونکہ جلد صحت کا آئینہ ہے پڑنے والی بد نما نشانیاں صحت کی خرابی کی جانب واضح اشارہ کرتی ہیں۔ لہزا ایسی خواتین کو چاہئے کے وہ تازہ اور قدرتی غزاؤں کو اپنی روز مرہ کی خوراک کا لازمی حصہ بنائیں۔ اس کے علاوہ بیرونی طور پر جلد کو صآف ستھرا اور موثور مقدار میں نمی وروغن فراہم کرنے کے لئے بھی خاص اقدامات کریں۔ ان خواتین کو چاہئے کہ وہ بے رونق اور پھیکی جلد اور دلکش بنانے کے لئے ایک پیالے میں دلیہ، کریم، پانی اور نمک ملاکر مکس کریں اور اس مکسچر کع اپنی جلد پر دس منٹ تک لگا رہنے دیں، اس کے بعد آستہ سے مساج کرتے ہوئے نیم گرم پانی سے دھو کر جلد کو صاف کرلیں۔ اس روایتی آزمودہ ماکس سے نہ صرف بد نما لکیروں کو صاف کیا جاسکتا ہے بلکہ جلد پر سوزشی اثرات کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔