دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد اسلام آباد میں ہر قسم کے جلسوں، ریلیوں، اجتماعات، اسلحے کی نمائش اور آتش بازی پر بھی پابندی ہو گی۔
اسلام آباد: اسلام آباد میں ایک بار پھر دفعہ 144 چوالیس کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ پابندی کا اطلاق فوری طور پر اور دو ماہ کیلئے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں دو ماہ کیلئے ہر قسم کے جلسے، جلوسوں، ریلیوں، اجتماعات، اسلحے کی نمائش اور آتش بازی پر بھی پابندی ہو گی، اس کے علاوہ لاؤڈ سپیکر کا غلط استعمال بھی پابندی کے زمرے میں آئے گا۔ شہر کے علاوہ ریڈ زون میں بھی کسی بھی سیاسی اجتماع پر مکمل پابندی ہو گی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پانچ یا پانچ سے زائد افراد ایک جگہ اکٹھے نہیں ہو سکیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام پابندیوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔