counter easy hit

‘الیکشن ایکٹ کا سیکشن 22، بروقت انتخابات کے انعقاد میں رکاوٹ بن سکتا ہے’

اسلام آباد:  خورشید شاہ نے خبردار کیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 22 آئندہ عام انتخابات کے وقت پر انعقاد میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

Section 22 of the Election Act can be constrained by holding timely elections.اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے الیکشن قانون میں بڑے سقم کی نشاندہی کرتے ہوئے سیکشن 22 پر عملدرآمد کی صورت میں بروقت الیکشن ناممکن قرار دیدیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن میں تاخیر سارے مسئلے کی جڑ ہے۔ خورشید شاہ نے الیکشن کمیشن پر مشکل کا حل ڈھونڈنے پر زور دیتے ہوئے انتخابات کے بعد قانونی مسائل پیدا ہونے کے خدشے کا اظہار بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب بروقت الیکشن چاہتے ہیں، اسمبلی کے اگلے اجلاس میں ضروری قانون سازی کرنا ہو گی۔