ڈیرہ غازی خان میں ایلیٹ فورسزاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ چار گرفتار کر لئے گئے ہیں ۔
Security agencies actions in Dera Ghazi Khan
پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ سے متصل قبائلی علاقے کلیری میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایلیٹ فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی۔موقع پر پہنچنے پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ چار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ہلاک اور گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔