اسلام آباد: صدر ممنون حسین سکیورٹی کلیئر نس ملنے پر کچھ دیر بعد پمز ہسپتال میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت کریں گے۔
صدر ممنون حسین کچھ دیر بعد پمز میںسابق وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت کریں گے۔ صدر ممنون حسین کی جانب سے دودن سے نواز شریف کی عیادت کی خواہش کا اظہار کیا جارہا تھا جس کے بعد عیادت کرنے کے لئے سکیورٹی کلیئرنس دیدی گئی ۔ صدر ممنون حسین کچھ دیر بعد ان کو صدر بنانے والے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی عیادت کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اس قسم کی چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ صدر ممنو حسین کو سکیورٹی کلیئرنس کے نام پر نوازشریف سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اور اس حوالے سے نگران حکومت کے ارباب اختیار پر شبہ ظاہر کیا جارہا تھا۔