counter easy hit

تراویح کے وقت لوڈشیڈنگ سے سیکیورٹی خدشات پیدا ہو رہے ہیں، وزیر داخلہ سندھ

حیدرآباد: وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا  ہے کہ دہشت گرد ہمیشہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور تراویح کے وقت لوڈشیڈنگ سے سیکیورٹی خطرات ہورہے ہیں۔

Security concerns are being created from loadshedding at taraweeh time, interior minister Sindh

Security concerns are being created from loadshedding at taraweeh time, interior minister Sindh

وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کے ہمراہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے حیدرآباد کی مختلف مساجد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ سیہون دھماکے سمیت ماضی میں ہونے والے دہشت گردی کے تمام واقعات تقریباً رات کے اندھیرے میں کئے گئے اور اب بھی دہشت گردی رات کے اندھیرے اور لوڈشیڈنگ کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں جب کہ سحروافطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ سے سیکیورٹی خطرات پیدا ہورہے ہیں۔

 

وزیرداخلہ نے کہا کہ پارٹی قیادت کی جانب سے دوبارہ مجھے اس منصب پر لائے جانے کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اور اس مقصد کو حاصل کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے کوئی مسئلہ نہیں، معاملہ اس وقت عدالت میں زیرسماعت ہے بہر حال ادارے کسی ایک شخصیت سے نہیں چلتے،  شہر قائد کے حالات بہتر بنانے میں پاک فوج، رینجرز اور حساس اداروں کا اہم کردار رہا ہے تاہم پولیس کی معاونت بھی انتہائی ضروری ہوتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website