پاک ایران سرحد پر مسلح باغیوں سے جھڑپوں میں ایرانی بارڈر سکیورٹی فورس کے 8 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی بارڈر سیکیورٹی فورس اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں صوبہ سیستان بلوچستان میں ہوئیں۔ واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ سیستان بلوچستان صوبے میں جولائی 2016 میں بھی 4 بارڈر سیکیورٹی گارڈز ہلاک ہوئے تھے۔