تیونس……تیونس میں سکیورٹی فورسز اور مشتبہ جنگجؤوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم تین جنگجو مارے گئے ہیں۔ تیونس کی وزارت داخلہ کے مطابق یہ جھڑپیں جنوبی صوبہ قابس کی پہاڑیوں میں چھپے جنگجؤوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کا ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ہوا۔
اس انتہائی دشوار گزار پہاڑی علاقے میں عسکریت پسندوں نے کچھ عرصے سے ٹھکانے بنا رکھا ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت پیر کے روز ہوئی اور تیسرا آج منگل کی صبح فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔ سکیورٹی دستوں نے بارودی مواد اور بھاری ہتھیار بھی قبضے میں لے لیا ہے۔