پاک فوج نے نو ہزار فٹ بلند پہاڑیوں پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ، 252 دہشتگرد جہنم واصل ، فوج کے 8 جوان شہید
شوال (یس اُردو) سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کو پاک افغان سرحد کےقریب دھکیلنے میں کامیاب۔۔۔۔شوال کے مزید 640 مربع کلومیٹر رقبہ کو دہشت گردوں سے پاک کرلیا گیا ۔ شوال کا مزید 640 کلومیٹر رقبہ دہشت گردوں سے پاک ، پاک فوج نے نو ہزار فٹ بلند چوٹیوں پر بھی عسکریت پسندوں کے ٹھکانے اڑا دیئے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے انتہائی مشکل ترین مرحلے میں شوال میں خالی کرائے گئے علاقوں میں منا ، لٹکا ، گربز ، انزارکاس شامل ہیں ۔ اب پاک افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری ہے ۔ آپریشن کے دوران مشکل علاقوں میں 150 کلومیٹر طویل ٹریک بھی بنایا گیا ہے ۔ آخری مرحلے میں 252 دہشت گرد ہلاک جبکہ 160سے زائد زخمی ہوئے جبکہ 8 جوان شہید اور 39 زخمی ہوئے ۔ علاقہ میں ترقی و بحالی کے کاموں کے حوالہ سے آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شوال میں جب آپریشن شروع ہوا تو وہاں کوئی مواصلاتی نظام نہیں تھا ۔ شمالی وزیرستان میں 37 ہزار 12 خاندان اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں ۔ شمالی وزیرستان میں 94 ترقیاتی منصوبے مکمل جبکہ فیز تھری میں 153 پر کام جاری ہے ۔