اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے سکیورٹی گارڈ نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو بغیر شناخت کارڈ عدالت کے اندر جانے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر سیکٹر آئی 12 متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے، سابق وفاقی وزیر خزانہ نے عدالت کے اندر جانے کی کوشش کی تو سکیورٹی گارڈ نے روکتے ہوئے کہا کہ بھائی صاحب بغیر شناختی کارڈ عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں جس پر اسد عمر واپس آئے اور اپنا شناختی کارڈ رجسٹر کروانے کے بعد اندر چلے گئے۔ اس موقع پر صحافی کے سوال ”چیئرمین ایف بی آر اور گورنر سٹیٹ بینک کی تبدیلی پر کیا کہیں گے“ کا جواب دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ مجھے تو صرف یہ پتہ ہے آئی 12 کے متاثرین کا مسئلہ کیسے حل ہوگا۔