ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)سرکاری کالجوں و سکولوں کے اندر کھڑ ے سیکورٹی گارڈ اندھوں کی طر ح ڈیوٹی دینے پر مجبور بڑے گیٹوں میں چھوٹی کھڑ کی بنانے اور طالبات سے چھیڑ خانی کرنے والے اوباشوں کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں شہری تنظیمیں ۔تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے سرکاری کالجوں و سکولوں کے سیکورٹی معاملات پرائیویٹ سکولوں سے کم نظر آنے پر شہریوں نے بتایا کہ شہر کے پرائیو یٹ سکولوں پاک گریثرن و حرا سکول میں سیکورٹی کے مناسب انتظامات نظر آتے ہیں جبکہ سر کاری سکولوں کے بندبڑ ے بڑ ے گیٹوں کے پیچھے کھڑ ے سیکورٹی گارڈ کو در وازہ کٹکھٹانے والا نظر نہیں آتا کیونکہ ان میں دیکھنے کے لیے چھوٹی کھڑ کیاں نہ رکھی گئی ہیں کالج ٹائم پر تو گارڈ چھت پر بنی مچان میں مو جو د ہوتے ہیں مگر چھٹی کے بعد نہیں جبکہ سکول کا عملہ ، ٹیچر ز اور ہوسٹل کی رہائشی طالبات کالج میں موجود ہوتی ہیں شہریوں نے ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں سے اپیل کی ہے کہ تمام سرکاری کالجز و سکولوں کے گیٹوں میں دیکھنے کے لیے چھوٹی کھڑ کیاں جلد بنائی جائیں علاوہ ازیں ڈی پی او ننکانہ رانا ایاز سلیم سے اپیل کی ہے کہ طالبات کے آنے او ر جانے کے اوقات میں اوباش لڑکے ون ویلنگ کرکے انہیں ہراساں کرتے ہیں یاد رہے ایک ماہ قبل محلہ رحمانیہ اور پرانا ننکانہ کی پانچ طالبات ان منچلوں کی ون ویلنگ کے ٹکراؤسے زخمی ہو چکی ہیں اس موقع پر پولیس گشت کو یقینی بنا یا جائے تاکہ اوباشوں کی گرفتاری کے ساتھ ممکنہ حد تک دہشت گردی سے بچاؤ ممکن ہو سکے