کوئٹہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے پولیس اور ایف سی کے ڈھائی ہزا ر اہلکار تعینات ہیں، فورسز کی پیٹرولنگ اور چیکنگ کا سلسلہ جار ی ہے ۔
پولیس کے سینئر اہلکار کے مطابق سیہون واقعہ کے بعد کوئٹہ میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے، شہر میں پولیس، بلو چستان کانسٹیبلر ی اور ریپڈ ریسپانس فورس کے بارہ سو اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ انسداد دہشتگردی فورس کے تین سو اہلکار اہم حسا س مقاما ت اور سرکاری عمارتوں اور تنصیبات پرفرا ئض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ شہر میں ستر سے زائد ناکہ جات بھی قائم کئے گئے ہیں۔
پولیس کے علاوہ فرنٹیئرکور کے ایک ہزار سے زائد اہلکار بھی سیکورٹی ڈیو ٹیز سر انجام دے رہے ہیں، شہر کے داخلی اور خارجی را ستو ں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔
پولیس کے ایس پیز کو نماز جمعہ کے اوقات میں سرکل میں رہنے اور ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز کو گشت کی ہدایت کی گئی ہے۔