counter easy hit

سیکیورٹی جائزہ، ویسٹ انڈین آفیشلز پاکستان آئیں گے

ٹرینیڈاڈ: ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ پاکستان میں سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلیے ٹیم تشکیل دیدی، قیادت منیجر آپریشن رولینڈ ہولڈر اور سیکیورٹی کے سربراہ پال سلوو کر ینگے، ٹوئنٹی20سیریز کھیلنے کا فیصلہ مہمان وفد کی رپورٹ دیکھ کرکیا جائے گا۔

Security Overview, West Indian officials will come Pakistan

Security Overview, West Indian officials will come Pakistan

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے فوراً بعد ویسٹ انڈیز کو 2ٹوئنٹی 20 میچزکی سیریز کھیلنے کی دعوت دے رکھی ہے، ممکنہ وینیو لاہورمیں پہلا مقابلہ 18 اوردوسرا 19 مارچ کو شیڈول کیا جائے گا، غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کرکٹ بورڈ کے صدرعظیم بصارت کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے کہ وہ حالات کا جائزہ لینے کیلیے اپنی سیکیورٹی ٹیم پاکستان بھیجے گا۔انھوں نے فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) کی رپورٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ بہت حساس ہے، اسی لیے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم  پاکستان بھیج رہا ہے، قیادت منیجر آپریشن رولینڈ ہولڈر اور سیکیورٹی کے سربراہ پال سلوو کر رہے ہیں، فیکا کی تشویش کے باوجود اپنے سیکیورٹی ماہرین کی رپورٹ پر انحصار کرینگے۔عظیم بصارت نے کہا کہ میری ذاتی رائے میں سیریز کے امکانات ختم نہیں ہوئے ہیں اور اگر پی سی بی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کی ضمانت دے دیتا ہے تو یہ میچز ہوسکتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website