کوئٹہ میں عید الفطر کی چاند رات کےموقع پر سکیورٹی کاپلان ترتیب دے دیاگیا ہے۔
Security plan of Eid al-Fitr moon night in Quetta
جیو نیوز کو ڈی آئی جی کوئٹہ نے بتایاکہ پلان کےتحت شہر بھر میں پانچ ہزار600 پولیس اہلکارتعینات ہوں گے، ان اہلکاروں میں ا سپیشل برانچ، ریپڈ ریسپانس گروپ اور انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکار بھی شامل ہیں ۔ اہم عمارتوں کےعلاوہ حساس مقامات اور بازاروں میں سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہلکار تعینات ہیں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری ہے ۔ پولیس کےعلاوہ ایف سی اہلکاربھی سکیورٹی فرا ئض سرانجام دے رہے ہیں پولیس اور ایف سی کی شہر بھر میں پٹرولنگ بھی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بازاروں او ر حسا س مقامات پر سول کپڑوں میں اہلکاروں کو تعینا ت کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹا جا سکے۔