counter easy hit

سیکیورٹی وجوہات: جناح اسپتال میں وزیٹرز پاس کا اجراء

Security reasons

Security reasons

لاہور….لاہورکےجناح اسپتال میں سیکورٹی کے پیش نظر وزیٹرز پاس کا آغاز کر دیا گیا۔ صوبے میں پہلی مرتبہ کسی سرکاری اسپتال میں وزیٹر پاس کا سسٹم شروع کیا گیا ہے۔
چند روز قبل جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ کے بعد ڈاکٹرز نے مریضوں کے لواحقین کو وزیٹرز پاس جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ایم ایس ڈاکٹر شفقت کے حکم پر مریضوں کے لواحقین کو وزیٹر زکارڈ دینے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے اسپتال میں خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ وزیٹرز پاس کے لیے اصل شناختی کارڈ یا قابل واپسی 100 روپے جمع کرانے کی شرط عائد کی گئی ہے۔