نئی دلی……پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے کے بعد نئی دلی سمیت دیگر ریاستوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے ،نئی دلی کے اسٹیشن پر بم کی اطلاع پر کئی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں یا ان کا راستہ بدل دیا گیا۔آج صبح غازی آباد اسٹیشن پر لکھنو شتابدی ایکسپریس کو بم کی اطلاع پر خالی کراکےتلاشی لی گئی اور کلیئر کرنے کے بعد اسے روانہ کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی انسداد دہشت گردی اسکواڈ کو ای میل کےذریعے دہلی کانپور ٹرین میں بم دھماکے کی اطلاع دی گئی تھی، اس خطرے کے باعث کانپور جانے والی کئی ٹرینوں کی نئی دہلی میں تلاشی لی گئی۔ای میل میں 72 گھنٹوں کے اندر ٹرین کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔