کراچی(ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان سلیم صافی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے جلد یا دیر سے وہ بھی نواز شریف کی صف میں شامل ہوں گے اُن کے ہاتھ پاؤں مارنے سے شاید مہلت مل جائے لیکن یہ بات طے ہے کہ اگلی باری زرداری کی ہے،
بظاہر فیصلہ قومی احتساب بیورو یا عدالتوں نے کرنا ہوتا ہے لیکن اس حوالے سے تواتر کے ساتھ بیانات وزیراعظم اور اُن کے وزرا کے آرہے ہیں۔تحریک انصاف کا یہ دعویٰ ہے کہ انہیں اقتدار احتساب ہی کے لئے ملا لیکن گزشتہ پانچ سال میں تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں جو احتساب کا نمونہ پیش کیا وہ کچھ زیادہ اچھا نہیں بلکہ کسی حد تک شرمناک تھا۔یہ بھی پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ تحریک انصاف کا بنایا ہوا احتساب کمیشن خود لائق احتساب ٹھہرا اور آج اس کے معاملات کی قومی احتساب بیورو میں تحقیقات ہو رہی ہیں ۔پروگرام میں بلوچستان مستونگ کے رہنے والے غلام فاروق باروزئی نے بھی شرکت کی جواپنے سر پر سے بھاری گاڑی گزار چکے ہیں ،چھ ٹن بھاری وزنی گاڑی کو چوبیس افراد سوار کر کے اپنے دانتوں سے کھینچ چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ تین چارسال ٹرینگ لی ٹی وی پر مختلف پروگرامز دیکھتا تھا پریکٹس کر کے میں نے اپنے جسم کو مضبوط بنا لیا ہے ۔ پاکستان کے چاروں صوبے میں اپنی پرفارمنس دے چکا ہوں۔ حکومت کی طرف سے تعاون کیا جاتا ہے لیکن قابل ذکر نہیں چوبیس نومبر کو برطانیہ جارہا ہوں میرا مقصد ملک کا نام روشن کرنا ہے بنگلہ گاڑی کی خواہش نہیں رکھتا۔ آگے یہ ارادہ ہے کہ ہوائی جہاز کو اپنے دانتوں کے ذریعے سے کھینچوں اور پوری دنیا پر یہ ثابت کردوں کہ پاکستان سے زیادہ ٹیلنٹ کہیں نہیں ہے۔ حکومت سے درخواست ہے میرے ساتھ تعاون کریں میں بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں بلوچستان پسماندہ علاقہ ہے بلوچستان کی عوام نے پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں اگر آپ آرمی ، ایف سی پولیس کی سطح پر دیکھ سکتے ہیں میں اس پروگرام کو اپنی ساری کاوشوں کو مستونگ کے شہدا کے نام کرنا چاہتا ہوں ۔