کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) گوادر میں فائیو سٹار ہوٹل پر حملہ کرنیوالے چوتھے دہشتگرد کی لاش ہوٹل کے قریب سے مل گئی۔پولیس کے مطابق چوتھے حملہ آور کی لاش ہوٹل سے تقریباً 2 کلومیٹر کے فاصلے پر جھاڑیوں کے قریب سے ملی ہے۔ لاش کئی روز پرانی ہے جس کے قریب سے ایک کلاشنکوف، 10 میگزین، 22 دستی بم، بارودی مواد، 368 کلاشنکوف کی گولیاں، 2 انٹرکام سیٹ، ایک ڈیٹونیٹر اور ایک ریموٹ کنٹرول اور 2 موبائل برآمد ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گوادر میں فائیو سٹار ہوٹل پر حملہ کرنیوالے چوتھے دہشتگرد کی لاش ہوٹل کے قریب سے مل گئی۔پولیس کے مطابق چوتھے حملہ آور کی لاش ہوٹل سے تقریباً 2 کلومیٹر کے فاصلے پر جھاڑیوں کے قریب سے ملی ہے۔ لاش کئی روز پرانی ہے جس کے قریب سے ایک کلاشنکوف، 10 میگزین، 22 دستی بم، بارودی مواد، 368 کلاشنکوف کی گولیاں، 2 انٹرکام سیٹ، ایک ڈیٹونیٹر اور ایک ریموٹ کنٹرول اور 2 موبائل برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، بظاہر لگتا ہے کہ حملہ آور نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی ہے ۔ واضح رہے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں فائیو اسٹار ہوٹل ‘پرل کانٹیننٹل’ پر بلوچ علیحدگی پسندوں کے حملے میں تین حملہ آوروں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ہوٹل میں جاری کلیئرنس آپریشن کو مکمل کر لیا گیا ۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں نیوی کا ایک اہلکار اور چار سیکیورٹی گارڈز شامل ہیں۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق حملہ آوروں نے ہوٹل میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ مرکزی گیٹ پر موجود سیکیورٹی گارڈ نے انھیں ہوٹل کے مرکزی ہال میں جانے سے روکا جس کے بعد حملہ آور اوپر کی منزلوں پر جانے والی سیڑھیوں کی جانب چلے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیڑھیوں پر موجود حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں سیکورٹی گارڈ ظہور ہلاک ہو گئے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والوں میں فوج کے دو کیپٹن، دو نیوی اہلکار اور ہوٹل کے دو ملازمین شامل ہیں جبکہ حملہ آوروں کی لاشیں شناخت کے لیے تحویل میں لے لی گئی ہیں۔ ہوٹل پر حملہ مقامی وقت کے مطابق سنیچر کی شام چار بجکر 40 منٹ پر کیا گیا۔ پاکستان فوج کے ترجمان ادارے نے ذرائع ابلاغ کی طرف سے حملے کی ’ذمہ دارانہ‘ کوریج پر شکریہ ادا کیا۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے گودار میں ہوٹل پر حملے کو بلوچستان میں ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی ایک کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ گوادر پورٹ چین پاکستان اکنامک راہدری میں ایک ہیرے کی حثیت ہے۔ہاشو گروپ چیف ایگزیکٹو مرتضی ہاشوانی نے پرل کانٹینٹل ہوٹل پر حملے پر دکھ اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں اپنے عملے کو تمام ممکنہ مدد فراہم کر رہے ہیں۔ ہاشو گروپ کے چیف ایگزیکٹو نے فوج، نیوی اور پولیس کا حملے پر فوری ردعمل ظاہر کرنے شکریہ ادا کیا ۔ انھوں نے کہ ہوٹل اپنے سٹاف اور مہمانوں کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ اس کے ہمیشہ چوکنے رہے ہیں۔ بلوچ عسکریت پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے گوادر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔