پشاور بی آر ٹی منصوبہ ایک بار پھر توڑ پھوڑ کا شکار. اتنی ناقص منصوبہ بندی اور نالائق ٹیم شاید ہی کسی پراجیکٹ میں دیکھی گئی ہو. منصوبے کی لاگت 100 ارب تک کے قریب پہنچ گئی مگر مکمل ہونے کا کوئی نام و نشان نہیں. دوسری طرف نیب اور عدلیہ نے بھی اس پر چشم پوشی کی ہوئی ہے.
پشاور(ویب ڈیسک) لاہور، راولپنڈی اور ملتان میٹروبس سروس منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ پشاور میٹروبس سروس تاحال مکمل نہ ہوسکی، سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اپنے دورحکومت میں ہی اس منصوبے کی تکمیل کا اعلان کیا تھا لیکن ان کی حکومت ختم ہوگئی، نگران حکومت کا وقت گزار گیا اوراب کی بار پھر تحریک انصاف کی صوبے میں حکومت آچکی ہے لیکن تاحال منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا، اب اس منصوبے کی تصاویر اور تازہ صورتحال عوامی نیشنل پارٹی کے سینئررہنمامیاں افتخار حسین قوم کے سامنے لے آئے ہیں۔
ٹوئٹرپر تصاویر شیئرکرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے لکھاکہ پشاور بی آر ٹی منصوبہ ایک بار پھر توڑ پھوڑ کا شکار، اتنی ناقص منصوبہ بندی اور نالائق ٹیم شاید ہی کسی پراجیکٹ میں دیکھی گئی ہو۔منصوبے کی لاگت 100 ارب تک کے قریب پہنچ گئی مگر مکمل ہونے کا کوئی نام و نشان نہیں۔ دوسری طرف نیب اور عدلیہ نے بھی اس پر چشم پوشی کی ہوئی ہے۔
شیئرکی گئی تصاویر میں سڑکوں کی توڑ پھوڑ واضح طورپر دیکھی جاسکتی ہے اور مشین مزید سڑک توڑنے میں مصروف ہے جبکہ سڑک ٹوٹنے سے اکھٹے ہونیوالے ملبے کو اٹھا کر ایک طرف رکھاجارہاہے ۔
میاں افتخار کی اس ٹوئیٹ پر محمد طیب چوہدری نے لکھاکہ دلہن وہی جو پیا من بھائے اگر اتنی نااہلی کے باوجود پی ٹی آئی کے پی کے میں ووٹ لے گئی ہے تو مجھے ووٹ دینے والوں کی عقل پر حیرت ہے.