کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈ ا انتہائی شوقین مزاج شخص سمجھے جاتے ہیں اور وہ اکثر اوقات سڑکوں پر اپنی موٹر سائیکل پر دیکھے گئے ہیں جبکہ ان کے سیکیورٹی گارڈز بھی انے پیچھے چل رہے ہوتے ہیں ۔
ایسا محسوس ہوتاہے کہ فیصل واوڈا کو موٹر سائیکل کی سواری کا فی پسند ہے کیونکہ حکومت میں آنے سے قبل بھی فیصل واوڈا کی ایک ویڈیو وائرل ہو ئی تھی جس میں وہ ہیوی بائیک پر سفر کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے تاہم اب ایک مرتبہ پھر سے فیصل واوڈا وزیر بننے کے بعد موٹر سائیکل پر کراچی کی سڑکوں میں گھومتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔
فیصل علوی نامی ٹویٹر صارف نے فیصل واوڈا کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ اپنی ہیوی بائیک پر جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ان کے پیچھے ان کی سیکیورٹی کے تین ڈالے بھی چل رہے ہیں اور تقریبا پوری روڈ پر گاڑیاں پھیلائے کسی کو بھی فیصل واوڈا کے قریب آنے نہیں دے رہے ۔ملک بھر میں اس وقت ہیلمٹ کی سختی کے ساتھ پابندی کروائی جارہی ہے تاہم فیصل واوڈا نے اس میں ہیلمٹ نہیں پہن رکھا جس پر سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔
ایک باسط علوی نامی صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ پیغام درج کیا کہ ” یہ ہیں فیصل واوڈا جو بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل فل پروٹوکول کے ساتھ کراچی میں گھما رہے ہیں ، غیر سنجیدہ حکومت کے غیر سنجیدہ رہنما کا غیر سنجیدہ انداز۔“