چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاہوراورکراچی میں زیرالتوا مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میںاین آئی سی ایل کرپشن کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کی ۔
سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو10 روز میں چاروں ریفرنسزکا فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ملزم محسن وڑائچ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
دوران سماعت نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کراچی میں زیرسماعت مقدمات میں 72 گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں جبکہ لاہورکے مقدمات میں تین گواہان کے بیانات قلمبند کئے گئے ہیں،ملزم ایازخان ریمانڈ پرہیں۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ کارروائی گذشتہ آرڈرسے پہلے کی ہے،عدالتی حکم کے بعد کیا کیا ہے؟لگتا ہے نیب اس کیس میں ملزمان کے ساتھ رعایت برت رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیس اہم نوعیت کا ہے،نیب کورعایت برتنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔