وفاق نے خیبر پختونخوا حکومت سےسی پیک کے اضافی روٹس اور سرکلر ریلوے سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔
محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات خیبر پختونخوا کے مطابق وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا سے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے اضافی روٹس اور سرکلر ریلوے سے متعلق تفصیلات مانگ لی ہیں۔ سی پیک کا اضافی روٹ گلگت، شندور، چترال اور چکدرہ سے گزرے گاجبکہ سرکلر ریلوے کے ذریعے پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی کو منسلک کیا جائے گا۔ دونوں منصوبوں کی منظوری وفاقی حکومت اور چین دے چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکام آج سی پیک کے اضافی روٹ اور سرکلر ریلوے سے متعلق جوائنٹ ورکنگ گروپ کو بریفنگ دیں گے۔