سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم زبیر عرف چریا کی درخواست ضمانت کی سماعت پر تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے 18 جولائی تک ملتوی کردی۔
سانحہ بلدیہ کیس کے ملزم زبیر عرف چریا کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی عدالت میں کیس کے تفتیشی افسر راجہ جہانگیر عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو پولیس فائل سمیت تمام ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی ۔ عدالت نے اسپیشل پبلک پراسکیوٹر اور ملزم کے وکیل کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی ملزم کی درخواست ضمانت انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مسترد کردی تھی۔ کیس میں اب تک صرف دو ملزمان زبیر عرف چریا اور رحمن بھولا گرفتار ہیں ملزمان پر 250 سے زائد افراد کی قتل کا الزام ہے کیس کہ ایک اور مرکزی ملزم عبدالرحمن عرف بھولا بھی گرفتار ہے۔