چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے ہائیکورٹ کے ججز کا فل کورٹ اجلاس یکم جولائی کو طلب کرلیا۔

Seeks full court meeting of the judges of Lahore High Court
لاہور ہائیکورٹ کےفل کورٹ اجلاس میں ماتحت عدلیہ میں سول مقدمات کیلئے نئے رولز پر غور کیا جائے گا اور ان کی منظوری بھی دی جائے گی۔ماتحت عدلیہ کے نئے رولز کے تحت سول مقدمات میں روزانہ کی بنیاد پرسماعت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سول مقدمات کیلئے رولز کی سفارشات جسٹس امین الدین پر مشتمل کمیٹی نے تیار کی ہیں۔ نئے رولز کے تحت دیوانی مقدمات میں وکیل کو ہر سماعت پر پیشی کا پابند بنایا جائے گا۔








