counter easy hit

“منتخب الفاظ” دُہرائیں، امیر بن جائیں!

"Select the words

“Select the words

الفاظ کی اثر آفرینی ایک مسلمہ حقیقت ہے ، ہر لفظ کے معنی اور اس کی صوتی خصوصیت انسان کے ذہن کو متاثر کرتی ہے
لاہور (یس اُردو) اپنے منتخب لفظوں کو بار بار دہرا کر دولت مند بننا ایک نفسیاتی طریقہ ہے۔ یہ ایک سائنٹیفک طریقہ علاج ہے۔ علم النفس کے ماہر اس طریقہ علاج کے ذریعے اپنے مریضوں کا علاج کرتے ہیں۔ اس علاج میں مختلف الفاظ کو منتخب کر کے ان کے ذریعے مریضوں کی نفسیاتی بیماریوں کو دور کرتے ہیں۔الفاظ کی اثر آفرینی ایک مسلمہ حقیقت ہے۔ ہر لفظ کے معنی اور اس کی صوتی خصوصیت انسان کے ذہن کو متاثر کرتی ہے۔ آپ کے مشاہدے میں یہ بات کئی بار آئی ہو گی کہ محض دو تین لفظوں کے استعمال سے ملکوں کے درمیان جنگ چھڑ جاتی ہے۔ عوامی سطح پر قتل و خون کی نوبت آ جاتی ہے۔ اسی طرح یہی الفاظ لوگوں کے من موہ لیتے ہیں، انہیں اپنے سحر میں گرفتار کر لیتے ہیں۔ الفاظ کی اسی اثر آفرینی کو دیکھتے ہوئے علم النفس کے ماہرین نے ایک نیا طریقۂ علاج اپنایا، جسے”سایئکو تھیراپی آف ورڈز” کہتے ہیں یہ ایک سائنٹیفک طریقۂ علاج ہے اور تمام ترقی یافتہ ممالک میں اسے کامیابی سے استعمال کیا جاتا ہے۔اگر اس سائنٹیفک طریقۂ علاج کو کسی خاص مقصد کے لیے استعمال کیا جائے تو یہ یقینی طور پر کارآمد ثابت ہو گا ۔مثال کے طور پر اگر کوئی امیر بننا چاہتا ہو تو وہ “مجھے کروڑ پتی بنا دو” جب آپ اس فقرے کو بار بار دہرائے گا، تو یہ آپ کے لاشعور میں پختہ ہو جائے گا۔ اس فقرے کو پوری خوداعتمادی اور یقین کے ساتھ دہراتے رہنے سے یہ فقرہ آپ کی عادت بن جائے گا اور پھر آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ آپ یہ فقرہ غیر ارادی طور پر دہرانے لگیں گے۔ جوں جوں آپ اس فقرے کو دہراتے جائیں گے ،اس کی طاقت میں اضافہ ہوتا جائے گا۔ دولت مند بننے کے لیے آپ کو یہ فقرہ زیادہ عرصے تک دہرانا نہیں پڑے گا اور آپ اس کی اثر فرینی پر دنگ رہ جائیں گے ۔