اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار چودھری غلام حسین نے کہاہے کہ نواز شریف سے ہمدردی کی غلط لہر پیدا کی گئی ، اس پر آرمی چیف ، وزیر اعظم ، چیف جسٹس اور تمام ڈاکٹر ز قوم سے معافی مانگیں۔اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری غلام حسین نے کہا کہ نواز شریف
کے ساتھ غلط ہمدردی کی گئی ،اس پر وزیر اعظم ، آرمی چیف ، چیف جسٹس اور تمام ڈاکٹروں کوقوم سے معافی مانگیں کہ ان کی جانب سے ایک غلط ہمدردی کی لہر پیدا کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف ہشاش بشاش اور دندناتے ہوئے بیرون ملک گئے جبکہ ان کے ساتھ جانیوالے دوسرے بیمار لگ رہے تھے ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ وزیر اعظم کی تقریر کے بعدچیئرمین نیب نے تقریر کی اور پھر محترم چیف جسٹس تقریر کررہے تھے ، اللہ تعالیٰ خیر فرمائے ۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر کے بعد چیئر مین نیب نے تقریر کی اور پھر محترم چیف جسٹس تقریر کررہے تھے ، اللہ تعالیٰ خیر فرمائے ۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہاہے کہ ہمیں وسائل کی کمی ہے یہاں پر عمران خان آجاتے ہیں جنہوں نے نیب ، عدلیہ اوردیگر اداروں کو وسائل دینے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کاش نیب کو بھی ماڈل عدالتوں کادرجہ دے دیتے اور کاش یہ حکم بھی دے دیتے کہ تمام وزرا ء، ارکان اسمبلی اور سینیٹر ز کے بچے سرکار ی سکولوں میں پڑھیں گے ، سرکاری ہسپتالوں سے علاج کروائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نواز شریف کے باہر جانے کے حوالے سے ٹھیک کہہ رہے ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان کی یہ بات بھی ٹھیک ہے کہ یہاں امیر کے لئے الگ قانون ہے اور غریب کے لئے الگ قانون ہے ۔