اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے حزب اختلاف کی جماعتوں سے رابطے مکمل کرلیے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نئے قائد ایوان کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے مکمل کرلیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قائد ایوان کے لیے مشترکہ امیدوار لائے جانے کا امکان ہے جس کے لیے خورشید شاہ نے سراج الحق سے بھی مشاورت مکمل کرلی ہے اور کل اتوار کے روز حزب اختلاف کی جماعتوں کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔