ابوظہبی: اظہر علی اور سرفراز احمد نے واپسی پر حوصلہ بڑھایا، بیٹنگ کے ساتھ ساتھ بائولنگ پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہوں: کرکٹر
طویل انجری کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو کے ساتھ کم بیک کرنے والے حارث سہیل کہتے ہیں کہ سخت محنت کا صلہ ملا ہے، اچھی کارکردگی سے اپنی سلیکشن درست ثابت کریں گے۔ ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث سہیل نے کہا کہ انجری کے بعد کم بیک شاندار بن گیا اور اس کا سہرا سینئر بلے باز اظہر علی اور کپتان سرفراز احمد کے سر سجایا جنہوں نے ان کا حوصلہ بڑھایا