ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کوسمجھنا ہوگا کہ مسئلہ کشمیرکا واحد حل حق خودارادیت ہے۔ اسلامی فوجی اتحاد دہشت گردی کے خلاف ہے، یہ اتحاد نا تو کسی ملک کیلئے ہے نا ہی کسی کے خلاف ہے۔
Self-determination is the only solution of Kashmir issue, Foreign Office
ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریانے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیےثالثی کی ہر پیش کش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے، نئی دلی پاکستان پردہشت گردی کا الزام لگا کراپنی دہشت گردی نہیں چھپاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر کے بیان کا پس منظرمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اور کنٹرول لائن کی کی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان رابطے کارآمد ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کو مشترکہ چیلنجز کا مل کرجواب دینا ہوگا۔ افغانستان میں رہنے اورکام کرنے والے پاکستانیوں کو ویزا توسیع میں مشکلات ہیں جس سے کابل کو آگاہ کردیا ہے۔