counter easy hit

سیلف اسٹارٹ نئی 150 سی سی ہونڈا موٹر سائیکل متعارف

 کراچی: اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے پاکستان میں150سی سی موٹر سائیکل کا نیا ماڈل متعارف کرادیا۔

Self Start introduces new 150 cc Honda motorcycle

Self Start introduces new 150 cc Honda motorcycle

جی ایم پلانٹس اٹلس ہونڈا آفاق احمد کے مطابق نئی 150 سی سی ہونڈا موٹر سائیکل سیلف اسٹارٹ اور جدید ٹیکنالوجی پر تیار کی گئی ہے جو بہترین سواری اور ایندھن کی بچت جیسی خصوصیات کی بھی حامل ہے، اسکے علاوہ پاکستانی صارفین کی ضروریات کے مطابق تحفظ اور دیگر سیکیورٹی خوبیوں کی حامل ہے جبکہ سی بی ایف ٹربو انجن ٹیکنالوجی، اے ایس وی اینڈ اے سی وی انجن، ملٹی پل رولر بیئرنگز، طاقتور بیک اپ بیٹری اسپارک لیس برشز، گیئر شفٹ کے لیے نان سائیکلک ٹرانسمیشن و دیگر خوبیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈائی کاسٹڈ زیڈ سیکشن اسپوکز الائے رمز پاکستانی سڑکوں کے لیے بہترین مناسبت رکھتے ہیں۔

علاوہ ازیں مقامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے موٹر سائیکل میں کئی اہم سیکیورٹی خصوصیات بھی رکھی گئی ہیں، اسی طرح فرنٹ ڈسک بریک، کار کی طرح اسپیڈو میٹر، پچھلے حصے کے تحفظ کے لیے مضبوط حصہ، پراٹیکشن چین سسٹم اور آرام دہ سفر شامل ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website