اکیسویں صدی کو سیلفی کی صدی کہا جائے تو کچھ غلط نہیں ہوگا۔
سیلفی کے شوقین افراد دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں۔ ایک یادگار اور بہترین سیلفی لینے کے لیے وہ دنیا بھر کا سفر کرتے ہیں اور اپنی پسندیدہ جگہات پر سیلفی لیتے ہیں۔ برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں سوشل میڈیا پر سیلفی والی پوسٹس کا مطالعہ کیا گیا۔ محققین نے ایسی سیلفیز کابغور مشاہدہ کیا جن کے ساتھ کسی جگہ پر چیک ان کیا گیا تھا۔ اس تحقیق میں سوشل میڈیا پر سیلفی کے لیے سب سے زیادہ چیک ان کی جانے والی جگہات کی فہرست پیش کی گئی۔ اس فہرست کے مطابق دنیا بھر کے لوگوں کو سیلفی لینے کے لیے درج ذیل دس جگہات پسند ہیں۔
ایفل ٹاور، پیرس
ڈزنی ورلڈ، فلوریڈا
برج خلیفہ، دبئی
بگ بین، لندن
ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ، نیو یارک
سگرادا فیمیلیا، بارسیلونا
ڈزنی لینڈ، پیرس
کولوسئیم، روم
ٹاپ آف دا روک، نیو یارک
ٹاور برج، لندن