گزشتہ ہفتے لین ایرنبرگ نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ سیلفی لی تو شوہر ناراض ہو گیا اور طلاق دیدی
واشنگٹن: لین ایرنبرگ نامی امریکی خاتون نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سیلفی نے اس کا گھر اجاڑ دیا ۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں لین ایرنبرگ نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے ایک تقریب میں صدر ٹرمپ کے ساتھ سیلفی لی تو شوہر اس قدر ناراض ہوا کہ طلاق کے لیے عدالت پہنچ گیا۔ لین ایرنبرگ کا شوہر ڈیو ایرنبرگ پام بیچ کاؤنٹی سٹیٹ کا اٹارنی ہے ۔ اس نے لین کو سیلفی لینے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے منع کیا تھا ۔ لین نے بات نہ مانی ، جس کے نتیجے میں دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔