اسلام آباد (یس ڈیسک) سینیٹ کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا، سینیٹر اسحاق ڈار نے صدر مملکت کے نمائندے کی حیثیت سے حلف لیا۔
سینیٹ کے 47 نو منتخب اراکین نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں حلف اٹھایا، پہلے 45 اراکین سینیٹ نے عہدے کا حلف اٹھایا۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے صدر مملکت کے نمائندے کی حیثیت سے حلف لیا۔
حلف برداری کے بعد اراکین نے رول آف ممبرز پر دستخط کیے۔ سینیٹر ساجد میر اور میر نعمت اللہ زہری تاخیر سے اجلاس میں پہنچے جن سے بعد میں حلف لیا گیا۔
راحیلہ مگسی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہ ہو سکا جبکہ فاٹا کی 4نشستوں پر انتخاب ہونا ابھی باقی ہے نو منتخب سینیٹرز کی جانب سے ایوان میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئیں۔