counter easy hit

اسلام آباد، سینیٹ انتخابات کوریج پابندی کیخلاف صحافیوں کا واک آئوٹ، سپیکر وڈپٹی سپیکر کی مذاکرات کی ہدائت

اسلام آباد(اصغر علی مبارک، قومی اسمبلی کی پریس گیلری سے) الیکشن کمشن کےسنیٹ انتخابات کی کوریج پرپابندی کےخلاف واک آؤٹ کردیا گیا۔ اسپیکر نے ڈپٹی اسپیکر کو معاملے کےحل کےحوالے سے صحافیوں سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔ ڈپٹی اسپیکر واک آؤٹ کرنےوالے صحافیوں سےملاقات ،ڈپٹئ اسپیکر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  انتخابی عمل کوکوریج سےروکنے کی پارلیمانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ ہم صحافیوں کےساتھ ہیں، ڈپٹی سپیکر نے یقین دہانی کرائی کہ ابھی سیکرٹری الیکشن کمشن سےبات کرکے آپ کااحتجاج اور موقف پہنچاتاہوں۔ پارلمان بھی میڈیا کی کوریج پرپابندی کےخلاف ہے۔ ڈپٹی اسپیکر کی یقین دہانی پر صحآفیوں نےواک آوٹ ختم کردیا۔ اگر الیکشن کمشن نے میڈیا کوریج پر پابندی کافیصلہ واپس نہ لیاتوالیکشن کمشن اور پارلےمنٹ کےگیٹ پراحتجاج اور دھرنا دیں گے، تمام صحافتی تنظمیں میڈیا کی آزادی کےلیے مل کر لائحہ عمل اختیار کریں گی۔