لاہور (یس ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ن لیگی ارکان کی بغاوت سامنے آ گئی، اسے روکنے کے تمام حکومتی حربے ناکام رہے۔ لاہور میں مختلف وفد سے گفتگو میں انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے غیر آئینی، غیر جمہوری اور متضاد آرڈیننس نافذ کیا
اس وجہ سے پاکستان میں پہلی بار سینیٹ کے الیکشن ایک روز میں مکمل نہیں ہو سکے۔ پرویز الٰہی کا کہنا تھا بعض ن لیگی ارکان نے اپنی پارٹی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ نہیں دیے۔