اسلام آباد (یس ڈیسک) سینیٹ انتخابات کے امیدواروں کی اپیلوں پر سماعت کا آج آخری روز ہے، کاغزات نامزدگی کل تک واپس لیے جا سکیں گے، جس کے بعد حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔
چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن امیدواروں کی اپیلوں کی سماعت کر رہا ہے، سینٹر پرویز رشید، راجہ ظفر الحق، رحمان ملک سمیت پندرہ امیدوار کاغذات نامزدگی پر آٹھائے گئے اعتراضات کا جواب دیں گے۔
جس کے بعد کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، پرویز رشید الیکشن کمیشن کے سامنے ایک شہری کے اعتراضات کا جواب دے رہے ہیں۔ نرگس فیض کے اعتراضات پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔