مدینہ منورہ (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات سے جمہوری عمل کا ایک اور مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ 2018 کے انتخابات کے لیے تمام جماعتوں کے تعاون سے دور رس اصلاحات کریں گے۔
سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کے وفد سے گفت گو کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جمہوری اداروں کو مستحکم اور پر وقار بنانے پر یقین رکھتے ہیں، آئندہ انتخابات ماضی کی تمام خامیوں سے پاک ہوں گے، 2018 میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے انتخابات ہوں گے، جس کے لیے اصلاحات کی جائیں گی، وزیراعظم نے سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن کے کردار کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہوتے جا رہے ہیں اور ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے ہر سطح پر وفود کا تبادلہ کیا جائے گا۔