اسلام آباد (یس ڈیسک) تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے مجوزہ آئینی ترمیم لانے کی مشروط حمایت کر دی۔ شیریں مزاری کہتی ہیں شرط یہ ہے کہ 5 مارچ کے سینیٹ انتخابات سے قبل ترمیم لائی جائے ورنہ حکومت کی نیت پر سوالات اٹھیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اکیسویں آئنی ترمیم کی طرح تمام پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر سینیٹ انتخابات سے متعلق ترمیم لائی جائے تو یہ فوری منظور ہو سکتی ہے۔ ترمیم کی منظوری کے لیے تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں جانے سے متعلق سوال پر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اس کا فیصلہ کور کمیٹی کرے گی۔