کراچی (یس ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے آصف زرادری نے پارٹی کے اہم رہنماؤں کو ٹاسک دے دیا۔ ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے آصف زرداری خود بھی سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے خورشید شاہ، رحمان ملک، فرحت اللہ بابر اور خان زادہ خان کو ٹاسک دیا گیا ہے۔
خان زادہ خان کو خیبرپختون خوا اسمبلی میں موجود جماعتوں کے رہنماؤں اور رحمان ملک کو ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں سے بات چیت کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ اور فرحت اللہ بابر اے این پی ، نواز لیگ، شیر پاؤ اور دیگر جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں اور وہ ایک روز قبل اسفند یار ولی سے ملاقات کر چکے ہیں۔