لاہور (یس ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن کی تیاری ہو رہی ہے، سب باتیں نہیں بتا سکتے، پی ٹی آئی کے مزاج کی سمجھ نہیں آرہی، سابق گورنر کے پاس کچھ ہے تو ثبوت کے ساتھ آئیں، مسلم لیگ ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے لاہور میں کینسر کے مریض بچوں کی عیادت کی۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں سب اچھا نہیں ہے، صحت کا چیلنج بھی دہشت گردی کے چیلنج سے کم نہیں ہے، ایم آر آی بہت بڑا چینلج ہے، چلڈرن ہسپتال میں بچوں کے بستروں کو 30 سے 60 بیڈز تک لے جائیں گے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن کی تیاری ہو رہی ہے، سب باتیں نہیں بتا سکتے، پی ٹی آئی کے مزاج کی سمجھ نہیں آرہی، میڈیا کو آئے تو مجھے ضرور بتائے، سینٹ الیکشن میں حصہ لینا کیا عمران خان کی پألیسی میں کھلا تضاد نہیں ہے، عمران احتجاج کی سیاست ترک کر کے پارلیمنٹ میں آئیں، سڑکوں کی سیاست میں کبھی معاملات حل نہیں ہوا کرتے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ آج ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے، قوم دہشت گردی کی جنگ جیتنا چاہتی ہے، سیاسی اداروں کو ایک پیج پر ہونا چاہیئے، دہشت گردی کے خلاف یکسوئی سے نہیں لڑا تو دہشت گرد ہمارے گھروں میں گھسیں گے، انہوں نے کہا کہ سابق گورنر کے پاس کچھ ہے تو ثبوت کے ساتھ آئیں، میڈیا مجھے کان میں بتا دے میں آگے جاکر کہوں گا اسے گورنر لگا دیں۔