اسلام آباد (یس ڈیسک) ملک بھر میں ایوان بالا کیلئے جاری الیکشن میں پولنگ کا مقررہ وقت ختم ہوگیا ہے۔ فاٹا اور خیبر پختونخوا میں پولنگ کا عمل معطل ہوگیا ہے۔
جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کے پی کے اور فاٹا کی سینیٹ نشستوں پر انتخابات ملتوی کردئیے جائیں۔ صبح نو بجے سے جاری پولنگ کے دوران ہارس ٹریڈنگ کے الزامات اور دھاندلی کے بیانات کی بازگشت سنائی دی۔
قومی اسمبلی اور چاروں صوبوں میںسینیٹ کی 48نشستوں کیلئے جاری پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے ،لیکن صبح فاٹا اراکین کے ووٹ کی تعداد پر تنازع شروع ہوگیا جس کے بعد پولنگ روک دی گئی۔ جس پر فاٹا سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے مظاہرہ بھی کیا۔ ادھر خیبر پختونخوا میں اپوزیشن کی جانب سے حکومت پر مبینہ دھاندلی کے الزامات کے بعد 4 گھنٹوں سے پولنگ رکی ہوئی ہے۔