پی پی رہنما بیٹے سمیت عدالت پیش ہوئے ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف محمود نے ضمانت قبل از گرفتاری کی منظوری دے دی
اسلام آباد (یس اپردو) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور ہوگئی ہے ، نیئر حسین بخاری نے گزشتہ دنوں عدالت میں داخلے کے وقت روکے جانے پر سکیورٹی اہلکار کو تھپڑ مار دیا تھا جس پر ان کیخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا تھا ۔ نیئر حسین بخاری آج صبح اپنے بیٹے جرار کے ساتھ عدالت پیش ہوئے جہاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف محمود نے نیئر حسین بخاری اور ان کے بیٹے جرار کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی اور بیس بیس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ، اس موقع پر عدالت کے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور وکلا نے ان کے حق میں شدید نعرے بازی کی جس پرجج نے اظہار برہمی کیا اور پارٹی کارکنوں کو نعرے بازی سے روکنے کا حکم دیا ۔