counter easy hit

سینیٹ اجلاس سے پیپلزپارٹی اور اے این پی کا واک آوٹ

Senate PPP and ANP walkout

Senate PPP and ANP walkout

اسلام آ باد ……وفاقی حکومت کی جانب سے رینجرز اختیارات کی سمری مسترد کرنے پر پیپلز پارٹی ،اے این پی نےسینٹ اجلاس سے واک آوٹ کردیا ۔اس موقع پر پی پی سینیٹرز کا کہنا تھا کہ تاثر دیا جارہا ہے کہ پی پی دہشتگردوں کی ہمدرد ہے جبکہ وہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے،وفاق نےسندھ پر حملہ کیاہے ، کاری ضرب لگائی گئی ، یہ حملہ راجا پورس کے ہاتھیوں کا حملہ بن جائے گا۔سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ عوام کو دھوکا دیاجارہاہے کہ پیپلزپارٹی دہشت گردوں کی ہمدرد ہے ، پیپلزپارٹی تودہشتگردی کے خلاف جنگ مین فرنٹ لائن پر ہے، سندھ اسمبلی نے فیصلہ کیاہے کہ رینجرز اختیارات سے تجاوز نہ کرے ، رینجرزکو انسداد دہشت گردی کیلئےاختیارات حاصل ہیں،انہیں محدودنہیں کیا۔پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ وفاق کے ساتھیوں نے سندھ حکومت پر حملہ کیا ہے ،یہ حملہ راجہ پورس کے ہاتھیوں کا حملہ بن جائے گا۔ان کا مزید کہناتھا کہ پہلی بار وفاق نے صوبوں کے اختیارات میں مداخلت کی ،وفاقی حکومت کایہ اقدام غیردانشمندانہ ہے۔پی پی کے سینٹ سے واک آوٹ کا اے این پی نے بھی ساتھ دیا ،معاملے سینیٹر شاہی سید کا کہناتھا کہ وفاق ثالث کےکردارکے بجائےمعاملےکو متنازع بنارہاہے۔