الیکشن کمیشن نےسینیٹرمرزامحمد آفریدی کو نااہل قراردے دیا۔
پاکستان الیکشن کمیشن کے مطابق مرزامحمد آفریدی کوواجبات کی عدم ادائیگی کی بنیادپرنااہل قراردیاگیا،ان پر سول سیکورٹی کی مد میں 17 لاکھ روپےسے زائد کی رقم واجب الادا تھی۔
الیکشن کمیشن نےریٹرننگ آفیسرکی رپورٹ پرنوٹس لیتےہوئےمرزا محمد آفریدی کو نااہل قراردیا،وہ فاٹا سے آزاد سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔
مرزا محمد آفریدی نےچیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ن لیگ کےامیدوارکی حمایت کی تھی۔