counter easy hit

یہ فیصلہ کرتے وقت انصاف نہیں کیا گیا ۔۔۔۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کس فیصلے کی مخالفت کر ڈالی ؟ حیران کن خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے پر فیصل جاوید نے سوشل میڈیا پر بورڈ کے فیصلے پر شدید تنقید کی تھی اس کے علاوہ اب ان کا دورہ آسڑیلیا کے لیے منتخب ٹیم پر خیال ہے کہ یہ کسی طور بھی مناسب اور متوازن اسکواڈ نہیں لگتا۔حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصافکے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ دورہ آسڑیلیا کے لیے ٹیم منتخب کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ایک ایسے مرحلے پر جب دورہ آسڑیلیا کے لیے منتخب ٹیسٹ اور ٹی 20 اسکواڈ پر سوالات کیے جارہے ہیں سینیٹر فیصل جاوید بھی میدان میں آگئے ہیں۔سینیٹر فیصل جاوید کا خیال ہے کہ ماضی میں آسڑیلیا میں پاکستان کی بڑے ناموں کے ساتھ کھیلنے والی ٹیموں کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا تھا۔

لگتا ہے کہ مصباح الحق کو یہ سب یاد نہیں۔ میں حیران ہوں کہ مصباح الحق خود بطور کپتان دو سال قبل آسڑیلیا میں تین ٹیسٹ ہارنے کے باوجود ایسے فیصلے کیسے کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم پر انہیں ترس آرہا ہے، وہ ہمارا ایک اہم بیٹسمین ہے۔ اور ہم قیادت کا بوجھ اس پر ڈال کر اس کے کیرئیر سے کھیلنے جارہے ہیں۔فیصل جاوید کہتے ہیں کہ مصباح الحق کے فیصلوں میں جھول نمایاں طور پر محسوس کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ انہیں خدشہ ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ اور موسی خان کو آسڑیلیا کی سخت کنڈیشن میں بغیر کسی منصوبہ بندی کے جھونکا جارہا ہے۔یاد رہے سینٹر فیصل جاوید جو 2007 اور 2011 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران بطور ریڈیو کمنٹیٹر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ کہتے ہیں کہ آسڑیلیا کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ابھی سری لنکا کی سیریز کے زخم تازہ ہیں۔ ایسے میں آسڑیلیا میں ٹیم پاکستان کی جانے سے قبل ہی مشکلات سامنے ہیں۔فیصل جاوید کہتے ہیں کہ سابق کپتانوں محمد حفیظ اور شعیب ملک کو مصباح الحق کا نظر انداز کرنا سمجھ سے باہر ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ابھی دونوں کھلاڑیوں کی قومی ٹیم کو ضرورت ہے۔ نئے کھلاڑیوں کے نام پر ان تجربے کار اور سینئیر کھلاڑیوں کو منتخب نہ کرنا خسارے کا سودا ہوگا۔

Senator, Faisal Javed Khan, denied, to, accept, decision, on, founding, the, injustice, of, opposition

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website