counter easy hit

سینیٹر اسحاق ڈار اور سیکرٹری جنرل او ای سی ڈی کے درمیان باہمی نشست

Senator Ishaq Dar and collaborative meeting between the Secretary General of OECD

Senator Ishaq Dar and collaborative meeting between the Secretary General of OECD

پیرس(عمیر بیگ) سینیٹر اسحاق ڈار وزیر خزانہ کی تنظیم برائے اقتصادی تعاون و ترقی (او ای سی ڈی) کے جنرل سیکرٹری جناب اینجل گوریہ کے درمیان آج فرانس کے دارالحکومت فرانس میں باہمی نشست ہوئی۔ گذشتہ تین مہینوں کے درمیان وزیر خزانہ کی سیکرٹری جنرل او ای سی ڈی کے ساتھ یہ دوسری نشست تھی۔ وزیر خزانہ نے سیکرٹری جنرل کو بتایا کہ او ای سی ڈی کی کثیر الجہتی کنونشن برائے باہمی انتظامی تعاون برائے ٹیکس جس پر انہوں نے 14 ستمبر2016 کو حکومت پاکستان کی کابینہ کی منظوری سے اس پر دستخط کر دیئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کابینہ کی طرف سے انہیں او جی پی کے ممبر کے طور پر اختیارات دیئے جانے کی بھی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے او جی پی کی رکنیت کے وقت فیصلہ کیا کہ حکومت ادارے کے قوائد و ضوابط مثلا شفافیت اور احتسابی عمل کو جاری رکھنے میں ادارے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان نے گذشتہ دو ہفتوں میں دو بین الااقومی فورم کی رکنیت حاصل کر لی ہے۔ جو پاکستان کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔
اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار نے سر ایرک پیکل جو کہ یو کے کی اینٹی کرپش کے سربراہ ہیں سے بھی ملاقات کی۔ سر ایرک نے وزیر خزانہ کو او جی پی میں شمولیت پر مبارک باد دی۔ وفاقی وزیر نے سر ایرک کو بتایا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے پارلیمنٹ کے ممبران کی گذشتہ تین سالوں کی ٹیکس ذائریکٹری شائع کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے شفافیت اور اچھے تعلقات پر بھی بات کی۔
ان میٹنگز میں وفاقی وزیر کے علاوہ پاکستان کے سیکرٹری وزارت اقتصادی امور جناب طارق باجوہ، سفیر پاکستان جناب معین الحق اور سفارتخانہ کے اعلی آفیسران نے بھی شرکت کی۔