اسلام آباد : سینیٹر مشاہد اللہ اسلام آبادپہنچ گئے، وہ مالدیپ کے دورے پر تھے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے غیر ذمے دارانہ انٹرویو پر مشاہداللہ خان وزارت سے محروم ہوئے ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر مشاہد اللہ خان نے استعفیٰ وزیراعظم ہاؤس کو بھجوا دیا ہے۔
سینیٹر مشاہداللہ خان کا آج وزیراعظم سے ملاقات میں وضاحت پیش کرنے کا امکان ہے۔ مشاہد اللہ خان نے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی پر حکومت پر قبضے کی سازش کا الزام لگایا تھا۔