لاہور(یس اردو نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما سابق وزیر داخلہ رحمان ملک آج ڈاکٹر جہانگیر بدر مرحوم کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کے پیپلز پارٹی کے عظیم سپوت کو سلام جو ہمیشہ پارٹی کے ساتھ وفادار رہے۔ انہوں نے پارٹی لیڈرز کی تین نسلوں کا ساتھ دیا اور ہر آزمائش میں ہمیشہ سینہ سپر رہے ۔ اللہ تعالیٰ ان کی روح کو ہمہشہ سایہ رحمت میں رکھیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر ترین راہنما سینیٹر رحمان ملک نے ان کی رہائش گاہ پر آکر ان کے خاندان کے افراد سے ڈاکٹر جہانگیر بدر مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔