اسلام آباد(اصغر علی مبارک) سینیٹر رحمان ملک نے انڈونیشیا کے صدر کا پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان و انڈونیشیا کی دوستی قابل فخر اور پرانی ہے دونوں ممالک نے مشکل حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے انڈونیشیا و پاکستان دھشت گردی کیخلاف مشترکہ حکمت عملی تیار کرے۔ اچھا ہوتا اگر اپنی تقریر میں انڈونیشیا صدر فلسطین کیساتھ کشمیر پر بات کرتا حکومت نے انڈونیشیا صدر کو کشمیر پر بات کرنے کا مشورہ کیوں نہیں دیا۔ پاکستانی حکوت انڈونیشیا کے صدر سے پاکستانی قیدی ذولفقار کی رہائی کا اپیل کرے۔ ذولفقار کینسر کی موذی مرض میں مبتلا ہے۔ زندگی کی آخری ایام تاکہ وہ اپنے خاندان کیساتھ گزارے۔ ذوالفقار کو انسانی حقوق کے بنیادوں پر رہا کرکے پاکستان لایا جائے۔