counter easy hit

سینیٹر شبلی فراز نے حقیقت قوم کے سامنے رکھ دی

Senator Shabli Faraz puts in front of the real nation

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز نے پریس کانفرنس کے ذریعے ملک کے نظام کو ڈی ریل کرنے کی غیر شائستہ کو شش کی ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ مریم نواز نے ایک کھیل رچایا ہے کیونکہ مسلم لیگ(ن) کے پاس عوام کو گمراہ کرنے کے سوا کچھ نہیں ،پی ایم ایل این کی قیادت اس ڈرامے کی خالق ہے اور ان کا مقصد انتشار پھیلانا ہے،وہ اپنے منفی حربوں کے ذریعے قوم کو گمراہ کررہے ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کے اعمال کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام فیصلے فاضل عدالتوں کی طرف سے سنائے گئے اور موجودہ حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں ۔ انہوں نے گمراہ کن ویڈیو کا فرانزک کرانے کے علاوہ سیف الرحمان، جسٹس قیوم اور شہباز شریف کی گفتگو کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔ دوسری جانب جج ارشد ملک نے بھی اپنا مئوقف پیش کردیا ہے اورکہا کہ کے نواز شریف کیخلاف خدا کو حاضر ناظر کرکے شواہد کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق گزشتہ روز جج ارشد ملک کی ویڈیو رلیز کیے جانے کی مریم نواز کی پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن لیڈرشہباز شریف بالکل خاموش بیٹھے رہے ۔ شہباز شریف پوری پریس کانفرنس کے دوران خاموش بیٹھے رہے اور انہوں نے ایک لفظ بھی نہ بولے۔ اس حوالے مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھی کہا کہ شہباز شریف پریس کانفرنس میں بے بس بیٹھے تھے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ضمیر کے قیدی نظر آئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو سامنے لے آئیں، احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو نوازشریف کے چاہنے والے ن لیگی نے بنائی،ویڈیو میں جج صاحب تسلیم کررہے ہیں کہ میں بہت پریشان ہوں، میں نے ظلم کیا، میرا ضمیرمجھے جھنجھوڑ رہا ہے،جج صاحب نے ناصر بٹ کو خود گھر بلا کر ثبوت پیش کیے کہ نوازشریف بے قصور ہے۔انہوں نے پارٹی صدر شہبازشریف اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے رسیدیں بھی دیں، ثبوت بھی دیے، سب کو کچھ جانتے ہوئے بھی سازش اور انتقام ہے ، ہم عدالت میں پیش ہوئے، ان کے ساتھ بے گناہ بیٹی کو بھی گھسیٹا گیا ، اور جیل میں ڈال دیا گیا۔ ہم نے ثبوت دیے لیکن ہمارے ثبوتوں کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ ہم نے باربار عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا، لیکن ہر بار فیصلہ حق میں نہیں ہے، پھر نوازشریف نے اپنا معاملہ اللہ کی عدالت میں چھوڑ دیا۔اب ایسی مدد آئی ہے کہ سب حیران اور پریشان ہوگئے،سزا دینے والا خود بول اٹھا کہ نوازشریف کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی ہوئی، سزا دینے والا خود بول اٹھا کہ فیصلہ کیا نہیں کروایا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website